تپ دق کے خاتمے کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی اپنی ذمہ داری پوری کریں ،اس سلسلے میں انڈس اسپتال نے اچھی مثال قائم کی ہے ،

اس کی پیروی کی جانی چاہئے صدر مملکت ممنون حسین کا مزار قائد پر انسداد ٹی بی کی قومی مہم کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب

ہفتہ 19 اگست 2017 19:42

تپ دق کے خاتمے کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی اپنی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تپ دق کے خاتمے کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی اپنی ذمہ داری پوری کریں ،اس سلسلے میں انڈس اسپتال نے اچھی مثال قائم کی ہے جس کی پیروی کی جانی چاہئے ۔ وہ ہفتے کے روز مزار قائد اعظم پر انسداد ٹی بی کی قومی مہم کے افتتاح کے بعد ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر انڈس اسپتال کے روح رواں ڈاکٹر عبدالباری خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ گورنر سندھ محمد زبیر بھی تقریب میں موجود تھے۔ صدر مملکت نے اس موقع پر ڈبلیو ایچ آو کے عالمی فنڈ کے ذریعے ملنے والے دس دس موبائل یونٹس کا بھی افتتاح کیا جن میں ایکسرے سمیت ٹی بی کی تشخیص کی پوری لیباریٹری کی سہولت دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ عوام کو متعدی امراض سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ انھیں حفظان صحت کے اصولوں سے روشناس کرایا جائے۔

اس مقصد کے لیے ٹی بی مٹاؤ پروگرام کے رضا کار اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ زندہ معاشروں کی یہ خوبی ہے کہ قومی ذمہ داریوں کی بجا آوری میں پیش پیش رہتے ہیں۔ انھوں نی توقع ظاہر کی کہ ٹی بی مٹاؤ مہم کے ذریعے کراچی سے بہت جلد ٹی بی کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ اس کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں بھی یہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

صدر مملکت نے کہا کہ مزار قائد اعظم سے اہم قومی مہم کی ابتدا اس بات کی علامت ہے کہ یہ مہم بھی قائد اعظم کے عزم صمیم کی پیروی کرتے ہوئے اپنے مقاصد حاصل کرے گی۔ صدر مملکت کے خطاب سے قبل ٹی بی مٹاؤ مہم کے برانڈ ایمبیسیڈر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اور اسکولوں کی بچیوں نے حاضرین سے ٹی بی کے خاتمے کے لیے چلائی جانے والی مہم میں بھرپور تعاون کا عہد لیا

متعلقہ عنوان :