رقم کا درست استعمال ہو تو تارکین وطن ملکی قرضہ اتار دیں،مولانا عبدالغفور حیدری

آئین میثاق ،ریاست کو چلانے کا ضابطہ ہے عمل کیا جاتا تو تمام ادارے مستحکم ہوتے، فیڈریشن ہائوس میں صنعت کاروں سے خطاب

ہفتہ 19 اگست 2017 19:39

رقم کا درست استعمال ہو تو تارکین وطن ملکی قرضہ اتار دیں،مولانا عبدالغفور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کہتے ہیں ہم ملک کا قرض اتارنے کے لیے تیار ہیں، لیکن انہیں اعتماد نہیں ہے کہ رقم اسی مقصد کے لیے استعمال ہوگی، اقتدار میں رہنے والے آف شور کمپنیاں بناتے ہیں پیسہ باہر منتقل کرتے ہیں تو ہم کیسے ملک میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت کے دورے کے موقع پرفیڈریشن ہائوس میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئین میثاق ہے ریاست کو چلانے کا ضابطہ ہے لیکن جو طاقتور ہے وہ جو چاہے کردے اور اسے آئین کا لبادہ اوڑھا دے، آئین پر عمل کرتے تو تمام ادارے مستحکم ہوتے، آج سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک پر طویل عرصے عسکری قیادت رہی، دو بڑی سیاسی جماعتوں کی حکومتیں رہیں لیکن سسٹم بہتر ہونے کے بجائے خراب ہوا اب ہمیں متبادل دیکھنا ہوگا۔ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے کہاکہ ملک ہونے والی تبدیلی سے کاروبار متاثر نہیں ہو گا، پاکستان کا مستقبل روشن ہے، تاجر ملک کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :