انجینئرامیر مقام کی خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی عیادت

پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی وائرس سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے دو دو لاکھ روپے کا اعلان

ہفتہ 19 اگست 2017 19:39

انجینئرامیر مقام کی خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے صدرانجئیرامیر مقام نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی عیادت کی،پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی وائرس سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے دو دو لاکھ روپے کا اعلان کیا۔مشیروزیر اعظم امیر مقام کا خیبر ٹیچنگ اسپتال کے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ڈینگی سے متاثر ہ مریضوں کو علاج کے لئے ٹیمیں بھیجوانے کی یقین دہانی کرائی ہے،انہوں نے عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نتھیا گلی کے سیاحتی مقام سے فرصت ملے گی تو ڈینگی وائرس کے خاتمے پر توجہ دیں گے۔

کل کو عمران خان یہ نہ کہہ دیں کہ ڈینگی ن لیگ یا امیر مقام کی سازش ہے،امیرمقام کی خیبرٹیچنگ اسپتال آمد اور ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کے موقع پر اسپتال جلسہ گاہ میں تبدیل ہوگیا اور کارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پارٹی پرچم لہرانے لگے کارکنوں کے باعث کے ٹی ایچ اسپتال جلسہ گاہ کا منظر پیش کرنے لگا وزیر اعظم کے مشیر کے ساتھ درجنوں کارکن بھی اسپتال میں داخل ہوگئے کارکنوں کے باعث وارڈوں میں زیرعلاج مریضوں اور انکے لواحقین کو مشکلات کا سامناپڑا،امیر مقام نے پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے دو دو لاکھ روپے معاوضے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :