بلاول بھٹو کے ہیلی کاپٹر کی کاغان میں ہنگامی لینڈنگ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 اگست 2017 19:28

کاغان (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء) بلاول بھٹو کے ہیلی کاپٹر کی کاغان میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو ہفتے کے روز پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت کیلئے مانسہرہ پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

مانسہرہ میں جلسے میں شرکت کرنے کے بعد بلاول بھٹو ہیلی کاپٹر سے خیبرپختونخواہ کے پرفضاء مقام کاغان کیلئے روانہ ہوئے۔ تاہم موسم کی خرابی کے باعث بلاول بھٹو کے ہیلی کاپٹر کی کاغان میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو کیساتھ دیگر رہنماوں میں خورشید شاہ، شیریں رحمان اور فیصل کریم کنڈی بھی شامل تھے۔ بلاول بھٹو موسم کے بہتر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ جبکہ شیریں رحمان اور فیصل کریم کنڈی بذریعہ ٹیکسی کاغان کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :