Live Updates

مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی کرپشن بچانے کیلئے ہر حد تک جا سکتی ہے، ایاز صادق فوری سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے سے مستعفی ہوں،

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاسوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پربیان

ہفتہ 19 اگست 2017 19:35

مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی کرپشن بچانے کیلئے ہر حد تک جا سکتی ہے، ایاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی کرپشن بچانے کیلئے ہر حد تک جا سکتی ہے، ایاز صادق فوری سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے سے مستعفی ہوں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ایاز صادق کے ریفرنس سے بدنیتی صاف جھلکتی ہے، ایاز صادق کی طرف سے یہ کہنا کہ ان کا دفتر تحقیقاتی ادارہ نہیں، سوالوں کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ اسپیکر کے منصب کے اہل نہیں ہیں، عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ایاز صادق فوری اسپیکر کے عہدے سے مستعفی ہوں، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی کرپشن بچانے کیلئے ہر حد تک جا سکتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات