بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان میں انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنا کر ترقی کے عمل کو تیز تر کیا جا ئے گا، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنا کر دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کوئٹہ میں بلوچستا ن کی امن و امان اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاسوں سے خطاب

ہفتہ 19 اگست 2017 19:35

بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان میں انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنا کر ترقی کے عمل کو تیز تر کیا جا ئے گا، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنا کر دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستا ن کی امن و امان اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اعلی سطحی اجلاسوں کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وفاقی وزیر سیفران جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عامر ریاض اور صوبائی وزرا بھی مو جود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں بلکہ ہم عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ممکن بنا کر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھی پر عزم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان میں ترقی کے تسلسل کو قائم رکھنے کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے کیونکہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان میں افرا اسٹرکچر کو بہتر بنا کر ترقی کے عمل کو مزید تیز تر کریں گے ۔اس سے قبل چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی ۔