صدر مملکت کی مزار قائد اعظم پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

افکار قائد پر عمل کر کے بحرانوں پر قابو پایا جا سکتا ہے ِملک میں آئین اور قانون کی عمل داری سیاسی بے راہروی کے دروازے بند کرسکتی ہے،ممنون حسین کا اظہار خیال

ہفتہ 19 اگست 2017 19:35

صدر مملکت کی مزار قائد اعظم پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ہفتے کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ وطن عزیز کی 70ویں سالگرہ پر مزار قائد پر حاضری باعث سعادت ہے۔ بانی پاکستان کی تعلیمات اور سیاسی افکار مشعل راہ ہیں۔

افکار قائد پر عمل کر کے بحرانوں پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک میں آئین اور قانون کی عمل داری سیاسی بے راہروی کے دروازے بند کرسکتی ہے۔جمہوری استحکام کے ذریعے ہی قومی ترقی ممکن ہے۔صدر مملکت نے مزار قائد پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیاشجر کاری مہم کا اہتمام مقامی اسکول کے بچوں نے کیا تھا۔ علاوہ ازیں صدر ممنون حسین نے پاکستان کی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات میں شرکت کی انہوں نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔صدر نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے دکھی انسانیت کی خدمت کی عظیم مثال قائم کی ہے انہوں نے کہا کہ رتھ فاؤ کی اس روایت کو قائم رکھا جائے ۔