سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کل پنجاب ہائوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرینگے

ہفتہ 19 اگست 2017 19:32

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کل پنجاب ہائوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کل کانفرنس کا اعلان کردیا۔چوہدری نثار علی خان کے ترجمان کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سابق وزیرداخلہ آج شام پانچ پنجاب ہائوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کریں گے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سابق وزیرداخلہ پریس کانفرنس میں کس حوالے سے بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان پریس کانفرنس میں اپنی کارکردگی پر بات کریں گے اور پرویز رشید کی جانب سے کی گئی تنقید کا جواب بھی دیں گے تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار آج پنجاب ہائوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرنے جارہے ہیں چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کی خبر ایک ایسے وقت میں امنے آئی جب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو قومی اداروں کے خلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ 'پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا'۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کے تمام رہنماؤں اور عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ ایسی بیان بازی سے باز رہیں جس سے قومی اداروں کے احترام پر بالواسطہ یا بلا واسطہ آنچ آنے کا اندیشہ ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں مسلم لیگ (ن) کے تمام بہی خواہوں سے بھی یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ کسی بھی ایسی خیال آرائی سے گریز کریں جو قومی اداروں کے وقار اور احترام کے منافی ہو'۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا تھا کہ نواز شریف کے خلاف سازش جنرل (ر) پرویز مشرف کی 'بد روح' نے کی جبکہ اپنی وزارت داخلہ ہونے کے باوجود ہمارے خلاف فیصلے ہوئے۔