وزیراعلی محمد شہبازشریف کی پارٹی کے تمام راہنمائوں اور عہدیداروں سے اپیل

ہفتہ 19 اگست 2017 19:31

وزیراعلی محمد شہبازشریف کی پارٹی کے تمام راہنمائوں اور عہدیداروں سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پارٹی کے تمام راہنمائوں اور عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی بیان بازی سے احتراز کریں جس سے قومی اداروں کے احترام پر بالواسطہ یا بلاواسطہ آنچ آنے کا اندیشہ ہو-وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا-انہوں نے مزید کہاکہ میں مسلم لیگ(ن) کے تمام بہی خواہوں سے بھی یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ کسی بھی ایسی خیال آرائی سے گریز کریں جو قومی اداروں کے وقار اورا حترام کے منافی ہو۔