ڈاکٹر روتھ فائو جذام کے مریضوں کیلئے زندگی کی امید تھیں، خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہبازشریف

ہفتہ 19 اگست 2017 19:31

ڈاکٹر روتھ فائو جذام کے مریضوں کیلئے زندگی کی امید تھیں، خدمات کو ہمیشہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ڈاکٹر رتھ فائو کی آخری رسومات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فائو جذام کے مریضوں کیلئے زندگی کی امید تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹی بی اور جذام کے خاتمے کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فائو کی سماجی خدمات کو پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ڈاکٹر رتھ فائو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :