سوشل میڈیا کا کوئی اکاونٹ استعمال نہیں کرتا

چوہدری نثار سے متعلق گردش کرنے والا بیان بے بنیاد ہیں، جعلی اکاونٹ کیخلاف متعلقہ حکام سے کاروائی کیلئے درخواست کر دی ہے: پرویز رشید

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 اگست 2017 19:18

سوشل میڈیا کا کوئی اکاونٹ استعمال نہیں کرتا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء) پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے منسوب چوہدری نثار سے متعلق گردش کرنے والا بیان بے بنیاد ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سے گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر چوہدری نثار سے متعلق گردش کرنے والے ان کے بیان سے متعلق وضاحت دی گئی ہے۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا کوئی اکاونٹ استعمال نہیں کرتا ۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار سے متعلق گردش کرنے والا بیان بے بنیاد ہے۔ جعلی اکاونٹ کیخلاف متعلقہ حکام سے کاروائی کیلئے درخواست کر دی ہے۔ براہ مہربانی جعلی اکاونٹ جو بھی چلا رہا ہے اسے بند کر دے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک بیان گردش کر رہا تھا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ پرویز رشید نے چوہدری نثار پر جماعت سے غداری کرنے اور عمران خان سے دوستی نبھانے کا الزام عائد کیا تھا۔ تاہم اب سابق وزیر داخلہ نے اس بیان کی تردید کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :