این اے120:حمزہ شہبازانتخابی مہم سے فارغ،نوازشریف نے پرویز ملک کو انچارج مقرر کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 اگست 2017 18:58

این اے120:حمزہ شہبازانتخابی مہم سے فارغ،نوازشریف نے پرویز ملک کو انچارج ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء ) : مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے حلقہ این اے120میں انتخابی مہم کی ذمہ داری وزیرتجارت پرویز ملک کوسونپ دی ہے،جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھتیجے حمزہ شہباز کو انتخابی مہم سے فارغ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی این اے 120میں انتخابی مہم کیلئے وزیر تجارت پرویز ملک کو انچارج مقرر کردیا ہے۔

اس سے قبل حمزہ شہبازشریف کا نام سننے میں آرہا تھا۔ تاہم اب حمزہ شہبازشریف نے انتخابی مہم کے دوران ملک سے باہر جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ جس پر نوازشریف نے انتخابی مہم کی ذمہ داری پرویز ملک کوسونپ دی۔ بعض میڈیا اطلاعات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کیلئے نوازشریف اور مریم نواز ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں انتخابی مہم کی مانیٹرنگ خود کریں گے۔

متعلقہ عنوان :