Live Updates

این اے 120 ضمنی الیکشن، انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داری حمزہ شہباز سے واپس لے لی گئیں، انتخابی مہم اب مریم نواز چلائیں گی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 اگست 2017 18:55

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء) این اے 120 ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داری حمزہ شہباز سے واپس لے لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی قیادت کی جانب سے این اے 120 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ ن لیگ کی قیادت کی جانب سے انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داری حمزہ شہباز سے واپس لے لی گئی ہے۔ حمزہ شہباز کی بجائے اب انتخابی مہم مریم نواز چلائیں گی۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز کو مریم نواز کے کہنے پر انتخابی مہم سے الگ کیا گیا ہے۔ این اے 120 ضمنی الیکشن اگلے ماہ کی 17 تاریخ کو ہوگا۔ اس سلسلے میں ن لیگ کی جانب سے نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے یاسمین راشد میدان میں اتریں گی۔ جبکہ حمزہ شہباز کو انتخابی مہم سے الگ کیے جانے کے فیصلے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نواز شریف اور شہباز شریف کے اہل خانہ کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کے باعث لیا گیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات