بی آئی ایس پی اپنی خواتین کو سماجی ، سیاسی اور معاشی طور پر بااختیار بنارہا ہے،وسیلہ تعلیم اقدام بچوں کو تعلیم فراہم کرکے پاکستان کے مستقبل کوبااختیار بنانے میں مثالی کردار ادا کررہا ہے،چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 19 اگست 2017 19:15

بی آئی ایس پی اپنی خواتین کو سماجی ، سیاسی اور معاشی طور پر بااختیار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی اپنی خواتین کو سماجی ، سیاسی اور معاشی طور پر بااختیار بنارہا ہے۔ملک کا واحد اور خواتین کو بااختیار بنانے کا سب سے اہم فورم ہونے کے ناطے بی آئی ایس پی اپنی بینیفشری کمیٹیوںکے ذریعے حقیقی طور پر بااختیار ی کا انقلاب لارہا ہے۔

خواتین پر سرمایہ کاری ترقی کی جانب ایک براہ راست راستہ ہے اور بی آئی ایس پی نے اپنی غریب خواتین کو سماجی، سیاسی اور معاشی طور پر بااختیاربنا کر ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔یہ باتیں انہوں ہفتہ کو کراچی کے علاقے لیاری میں اجلاس کے دوران کہیں۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ معاشرے کو صرف تعلیم اور آگاہی کے ذریعے ہی بااختیار بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بی آئی ایس پی کا وسیلہ تعلیم اقدام بچوں کو تعلیم فراہم کرکے پاکستان کے مستقبل کوبااختیار بنانے میں مثالی کردار ادا کررہا ہے۔ وسیلہ تعلیم کے تحت اب تک ملک بھر سے 17لاکھ بچوں کا پرائمری سکولوں میں اندراج کیا جاچکا ہے جن میں711,709بچوں کا اندراج صوبہ سندھ سے کیا گیا ہے۔ سکولوں میں 70%حاضری کی بنیاد پراب تک 4.69ارب روپے مستحق مائوں میں تقسیم کیے جاچکے ہیں اور یونیورسل پرائمری اینرولمنٹ کا یہ سفر ابھی جاری ہے۔