عدالت کے حکم پر ایس ایچ او دھامراہ گرفتار ،معاملے کی تفتیش کے احکامات جای

ہفتہ 19 اگست 2017 19:12

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) لاڑکانہ کی سیشن عدالت نے ایس ایچ او تھانہ دھامراہ کو پراپرٹی کی گاڑی استعمال کرنے پر گرفتار کرکے، معاملے کی تفتیش کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ دھامراہ کی پولیس نے کچھ روز قبل تیل چوری کے الزام میں پرویز پٹھان، شاہ فہد پٹھان اور دیگر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا جبکہ ملزمان کے قبضے سے گاڑی بھی برآمد کی گئی جس پر مجسٹریٹ کی لائیٹ لگاکر ایس ایچ او ممتاز علی راہوجو گاڑی ذاتی طور پر استعمال کررہے تھے ایسی شکایت گاڑی کے مالک ملزم پرویز پٹھان نے اپنے وکیل آصف علی چانڈیو کی معرفت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کی عدالت میں درخواست جمع کروائی تھی جس کے بعد عدالت نے ایس ایچ او کو گذشتہ روز طلب کرکے گاڈی تحویل میں لے کر ایس ایچ او کو ہتھکڑیاں لگاکر تھانہ سول لائین پر لاکپ کرنے کے بعد ایس ایچ او سول لائین کو معاملے کی تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ مزید کاروائی کے لیے سیشن جج نے جڈیشل مجسٹریٹ تھری کو تفتیش منتقل کردی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گرفتاری کے بعد ایس ایچ او انتہائی پریشان نظر آئے اور کئی لوگوں کو فون کرتے رہے تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک ایس ایچ او کے معافی کی درخواست منظور نہ ہوسکی تھی۔