این اے 120 کا الیکشن فوج کی نگرانی میں کروایا جائے‘ صاحبزادہ حامد رضا

ہفتہ 19 اگست 2017 19:12

این اے 120 کا الیکشن فوج کی نگرانی میں کروایا جائے‘ صاحبزادہ حامد رضا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی کا کشمیر سے متعلق بیان قومی کشمیر پالیسی کے منافی ہے،پنجاب میں اسلام، فوج اور قومی ہیروز سے متعلق مضامین کا نصاب سے اخراج ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے جائز اعتراضات کے باوجود کلثوم نواز کے کاغزات منظور کر کے جانبداری کا ثبوت دیا ہے۔ حلقہ این اے 120 کا الیکشن فوج کی نگرانی میں کروایا جائے۔ الیکشن کمیشن لاہور کے ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کے استعمال کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :