اسپیکر اسمبلی نے کسی جج کیخلاف ریفرنس دائر نہیں کیا،مبالغہ آرائی سے گریزکیا جائے،ترجمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 اگست 2017 18:21

اسپیکر اسمبلی نے کسی جج کیخلاف ریفرنس دائر نہیں کیا،مبالغہ آرائی سے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء ) : ترجمان قومی اسمبلی نے واضح کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کسی جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا، اسپیکربارے مبالغہ آرائی سے گریز کیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے جسٹس سعید احمد کھوسہ کیخلاف ریفرنس کی خبرکی ترید کرتے ہوئے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کسی جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا ۔

تاہم اسپیکربارے غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے گریز کیاجائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے بعض میڈیا اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے سپریم کورٹ کے جسٹس سعید احمد کھوسہ کیخلاف ریفرنس تیارکرلیاہے۔ریفرنس جلد سپریم جوڈیشل کونسل کوبھجوایاجائے گا۔ جسٹس کھوسہ نے پاناما کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس اسپیکرقومی اسمبلی کوسابق وزیراعظم نوازشریف کا وفادارقراردیا۔جس پراسپیکر نے ان کیخلاف ریفرنس تیارکیا۔تاہم اب ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحت کی ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کسی جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :