انجینئر امیر مقام کا صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی وجہ سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 19 اگست 2017 18:35

انجینئر امیر مقام کا صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی وجہ سے ہلاکتوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی وجہ سے 800 سے زائد ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 2 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ صوبہ میں ڈینگی کے مرض کی روک تھام کیلئے وزیراعلی پنجاب کے تعاون کا شکرگزار ہوں۔

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ڈینگی کے مرض کی وجہ سے اب تک 800 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور عمران خان اس موقع پر بھی الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کے نے خود اور نہ ہی کسی وزیر نے ڈینگی کے مریضوں کی ہسپتال میں جا کر عیادت کی ہے، وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ڈینگی کی روک تھام کیلئے تعاون کا شکرگزار ہوں، اس سے پہلے جب سوات میں ڈینگی کا حملہ ہوا تو تب بھی پنجاب حکومت نے بھرپور تعاون کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے خیبرپختونخوا میں قدرتی آفات کے دوران بھی پنجاب کے بھرپور تعاون کیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے ڈینگی کے مرض سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے 2 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا جبکہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ا نہوں نے پشاور کے مقامی ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں کی خیریت دریافت کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت پنجاب ہمیشہ کی طرح اپنے پختون بھائیوں کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑے گی جبکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم کے مشیر کو ڈینگی نے مریضوں کے وارڈز کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔

ا نہوں نے کہا کہ پختونخوا کی حکومت ہر شعبہ کی طرح صحت کے میدان میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی طرف سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔