تاجر رہنما ئوں نے مال روڈ لاہور کو ریڈ زون قرار دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

ہفتہ 19 اگست 2017 18:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے مال روڈ کو ریڈزون قرار دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی اہم تجارتی شاہراہ مال روڈپر اہم تجارتی مراکز اور اہم تاریخی عمارتیں قائم ہیں جنکا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔مال روڈ پر سیاسی جلسے و جلوسوں پر ہمیشہ کے لئے پابند ہونی چاہیے ۔

مال روڈ پر روزانہ کروڑوں کا کاروبار ہوتا ہے اور ٹیکسیشن کی مد میں حکومت کا ریونیو حاصل ہوتا ہے۔مال روڈ پرجلسوں اور دھرنوں سے کاروباری افراد کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ مال روڈ کو ریڈ زون قرار ددینے کا فیصلہ تاجر برادری کی دیرینہ ڈیمانڈ تھی جسے تسلیم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جلد از جلد جاری کیا جا نا چاہئے تاکہ اس فیصلے پر عمل درآمد ہو سکے ۔ دھرنوں اور جلوسوں کی آر میں شر پسند عناصر فائدہ اٹھا تے ہیں اور صرف ایک مال روڈ بند ہونے سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو جاتا ہے اور کاروباری افراد کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت مال روڈ پر جلسوں و دھرنوں پرپہلے سے پابندی عائد ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :