قربانی کا عمل بخشش کی سوغات ،ذریعہ نجات ہے‘ اشرف آصف جلالی

ہفتہ 19 اگست 2017 19:09

قربانی کا عمل بخشش کی سوغات ،ذریعہ نجات ہے‘ اشرف آصف جلالی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) تحریک لبیک یارسول اللہﷺ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ عید قربان کے موقع پر قربانی کا عمل بخشش کی سوغات اور ذریعہ نجات ہے،یہ سنت محمدی اور سنت ابراھیمی ہے۔یہ ایک انسان کی تربیت کیلئے بہترین لائحہ عمل ہے۔قربانی کا عمل بخل کا علاج اور اللہ تعالی کے راستے میں سب کچھ لٹا دینے کا جذبہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ جہاد بالنفس اورجہاد بالسیف کی سالانہ ٹرینگ ہے۔قربانی فقرا اور غربا کیلئے خوشیوں کا سامان ہے۔قربانی کا عمل انسان کو رب زوالجلال کا قرب عطا کرتا ہے۔اللہ تعالی جانور یا گوشت کو نہیں بندے کے دل کے تقوی کو دیکھتا ہے کہ بندہ اپنے کیسی قلبی کیفیت سے قربانی کر رہا ہے۔چنانچہ اس عمل کا اول سے آخر تک ریا سے محفوظ ہونا ضروری ہے جو جانور قربان کیے جاتے ہے ان کی نسلوں میں برکت ڈال دی جاتی ہے۔ہر سال اتنے کثیر تعداد میں قربان ہوتے ہیں۔انکے ریوڑ ہی ریوڑ ہے۔جبکہ کتوں کے ریوڑ نظر نہیں آتے۔