مادی اور مالی مفادات قومی غیرت کے سامنے کوئی حیثیت نہیںرکھتے ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

ہفتہ 19 اگست 2017 18:42

مادی اور مالی مفادات قومی غیرت کے سامنے کوئی حیثیت نہیںرکھتے ، ڈاکٹر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی امداد کو مسترد کرکے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ مادی اور مالی مفادات قومی غیرت کے سامنے کوئی حیثیت نہیںرکھتے ہیں۔قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں چاہئے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے متاثرین کے نقصان کا ازالہ اور جو اب تک بے گناہ قیدی ہیں انہیں رہاکیا جائے۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی معصوم اور مظلوم ہے۔ عافیہ کو سابق امریکی اٹارنی جنرل رمزے کلارک2012 میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی متاثرہ قراردے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ نے ہماری قربانیوں کا صلہ دینے کی بجائے ہمیں بدنام بھی کیا، سزابھی دی اوربار بار پابندیاں عائد کرکے بے عزت بھی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ڈالر کے بدلے قومی غیرت کے سودے بازی کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ہماری قومی قیادت نے گذشتہ ایک عشرے میں بے گناہ عافیہ کی واپسی کے کئی یقینی اور نادر مواقع ضائع کئے ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت عافیہ کی قید ناحق کو مل کر ختم کر کے حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کے دل جیت سکتے ہیں۔اس سال عیدالفطر اور گذشتہ سال بھی دونوں عید کے موقع پر عافیہ کی اپنی والدہ اور بچوںسے ٹیلی فون پر بات تک نہیں کرائی گئی اور اب چند دنوں بعد پھر عیدالاضحی آنے والی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی کہ مسلمانوں کی تاریخی روایات کا پاس رکھتے ہوئے معصوم اور مظلوم بیٹی عافیہ کے دکھوں کا مداوہ کریں۔

متعلقہ عنوان :