جسٹس آصف سعود کھوسہ کے خلاف ریفرنس مسلم لیگ (ن)کا عدلیہ پر بڑا حملہ ہوگا ،ڈاکٹرعارف علوی

اگر اس معاملے پر اسپیکر غیر جانبدار نہ رہے تو ہم اسپیکر کے استعفے کا مطالبہ کریں گے ،رہنما تحریک انصاف کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 19 اگست 2017 18:42

جسٹس آصف سعود کھوسہ کے خلاف ریفرنس مسلم لیگ (ن)کا عدلیہ پر بڑا حملہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ایک درخواست جمع کروائی گئی ہے جس کے تحت جسٹس کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے یہ مسلم لیگ ن کا عدلیہ پر ایک بڑا حملہ ہوگا اور یہ اداروں کو کمزور کرنے کی سازش ہے اگر اس معاملے پر اسپیکر غیر جانبدار نہ رہے تو ہم اسپیکر کے استعفے کا مطالبہ کریں گے ۔

نواز شریف کی جانب سے ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں کہ ملک میں مارشل لاء لگادیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اس قبل بھی جانبداری کا مظاہرہ کرتے رہے ہیںہماری جانب سے نواز شریف کے خلاف اسپیکر ریفرنس بھیجا گیا وہ انھوں نے اپنے پاس دبا لیا اور عمران خان کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس دیا گیا تو وہ انھوں نے فوری طور الیکشن کمیشن کو بھجوادیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ فوج کو خود نواز شریف دعوت دے رہے ہیں اور وہ جمہوریت کو نقصان پہنچا نا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نواز اینڈ کمپنی نے 30سال کے بعد بھی سبق نہیں سیکھااور وہ عدلیہ پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں اور کہتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا گیاہم بتاتے ہیں کہ انھیں کیوں نکالا گیاان پر نیب میں 3000 کروڑ کی کرپشن کے الزامات ہیںان کیسز میں ان کا بچنا مشکل ہے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے نام سے سیاست میں حصہ نہیںلیا جاسکتا اس کے لئے انھیں نیا نام رجسٹر کروانا ہوگا۔