اداروں سے تصادم نہیں چاہتے ،تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کریں ،ماروی میمن
ن )لیگ اپنے آئینی اختیارات کا ہر صورت میں تحفظ کریگی،سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہی کام کیا ہے پیپلز پارٹی اپنی سیاست کرے، ماردھاڑ یا انتشار کی سیاست مسلم لیگ (ن) کا کلچر نہیں ہے ،لیار ی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 19 اگست 2017 18:42
(جاری ہے)
اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
(ن )لیگ سیاسی جماعت ہے اس میں اپنی الگ رائے رکھنا ایک الگ بات ہے ۔اپوزیشن جماعتیں سمجھتی ہیں کہ وہ حکومتی پارٹی کو دھڑوں میں تقسیم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی تو یہ انکا خواب ہے ۔پارٹی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو اپنی قیادت اور وزیراعظم کی پالیسیوں پر اعتماد ہے ۔انہوںنے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک مرتبہ مسلم لیگ کو متحد کرنے کے نام پر میدان میں آگئے ہیں ۔ان کی یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ مسلم لیگ (ن) ٹوٹنے والی جماعت نہیں ہے ۔چوہدری شجاعت حسین بری ناکام ہوں گے ان کے پاس کوئی ووٹ بینک نہیں ہے ۔ماروی میمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اداروں سے تصادم نہیں چاہتی ہے ۔ ہماری سیاست مار ڈھار یا ٹوڑ پھوڑ کی سیاست نہیں ہے ۔تمام اداروں کو اپنے دائرے کار رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔اداروں کا جو آئینی کام ہے وہ اسی کو انجام دیں ۔(ن) لیگ کسی کے ساتھ متصادم نہیں ہوگی لیکن اپنے آئینی اختیارات کا ضرور تحفظ کرے گی ۔انہوںنے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے آئینی دائرے کار میں رہتے ہوئے ہی کام کیا ہے ۔اسپیکر صاحب نے جو بہتر سمجھا ہوگا وہ کیا ہے ۔ہماری پالیسی ہے کہ ہم اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کریں ۔ماری میمن نے کہا کہ نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کے حوالے سے میاں نواز شریف کا فیصلہ پہلے ہی عوام کے سامنے تھا اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ہم سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی ہوئی ہے ۔اس درخواست کا فیصلہ آنے سابق وزیراعظم نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ۔وزیر مملکت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ میں شیخ رشید احمد کی باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی ہوں ۔انہوںنے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعہ ملک بھر کی غریب خواتین کی مالی مدد کی جارہی ہے ۔اس پروگرام کو مزید وسعت دی جارہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.