صدر ممنون حسین کی مزار قائد پر حاضری ،پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

بانی پاکستان کی تعلیمات ،سیاسی افکار مشعل راہ ہیں ،افکار قائد پر عمل کر کے بحرانوں پر قابو پایا جا سکتا ہے،صدر مملکت

ہفتہ 19 اگست 2017 18:42

صدر ممنون حسین کی مزار قائد پر حاضری ،پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ہفتہ کو مزار قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔انہوںنے اس موقع پر مزار قائد پر پودا لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا ۔شجر کاری مہم کا اہتمام مقامی اسکول کے بچوں نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ وطن وطن عزیز کی سترہویں سالگرہ پر مزار قائد پر حاضری باعث سعادت ہے۔

بانی پاکستان کی تعلیمات اور سیاسی افکار مشعل راہ ہیں ۔افکار قائد پر عمل کر کے بحرانوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی عمل داری سیاسی بے راہروی کے دروازے بند کرسکتی ہے۔جمہوری استحکام کے ذریعے ہی قومی ترقی ممکن ہے۔