امریکہ کی سوسالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن (پرسوں ) ہو گا

دو پہر ایک بج کر بیس منٹ پر چاند سورج کے سامنے آ جائے گا، سورج گرہن ملک بھر میں دیکھا جاسکے گا

ہفتہ 19 اگست 2017 18:25

امریکہ کی سوسالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن (پرسوں ) ہو گا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) امریکہ کی سوسالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن (پرسوں ) پیر کو ہو گا جو ملک بھر میں دیکھا جاسکے گا،دو پہر ایک بج کر بیس منٹ پر جب چاند سورج کے سامنے آ جائے گا۔ اس سورج گرہن کو دیکھنے کے لئے ملک بھر میں تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ناسا نے گرہن دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں میں مفت خصوصی عینکیں تقسیم کئی ہیں، جبکہ مارکیٹ میں ان عینکوں کی قیمت آسمانوں پر پہنچ گئی ہے۔

سورج گرہن دیکھنے کیلئے واشنگٹن کے ائر اسپیس میوزیم سمیت سیکڑوں مقامات پر خصوصی انتظامات کئے گئے اور ریاست کنکٹی کٹ کے چھوٹے سے شہر ہاپککن ویلز میں اس سلسلیمیں منفرد نوعیت کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق ہاپکن ویلز امریکہ میں وہ مقام ہوگا جو اس سورج گرہن کا مرکز ہو گا۔

(جاری ہے)

اس شہر میں پیر کی دو پہر ایک بج کر بیس منٹ پر جب چاند سورج کے سامنے آ جائے گا تو زمین پر دن کے وقت میں اندھیرا چھا جائے گا اور یہ تاریکی لگ بھگ دو منٹ چالیس سیکنڈ تک جاری رہے گی۔

ہاپکن ویلز کی کل آبادی 30 ہزار کے قریب ہے لیکن اس شہر کے باسیوں کو امید ہے سورج گرہن دیکھنے کے لئے ملک اور بیرون ملک سے اندازا ایک لاکھ لوگ اس شہر میں ائیں گے، لہذا شہر کی انتظامیہ نے سیاحوں کی کیثر تعداد کے پیش نظر تیاریاں شروع کر دی ہیں جن پر اب تک کوئی پانچ لاکھ ڈالر خرچ کیے جا چکے ہیں۔ہاپکن ویلز کے میئر کارٹر ہنڈکس کا کہنا ہے کہ ان کا قصبہ اس خاص توجہ کے لئے تیار ہے۔ یہاں آنے والے والے ہماری میزبانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ہم انہں ہر ممکن سہولت اور آرائش فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :