مسلم لیگ ن کے کسی رہنما کی آصف زرداری سے ملاقات نہیں ہوئی،آصف زرداری اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات کا کوئی جواز نہیں ہے ،

وہ نواز شریف سے بھی رابطے میں نہیں ہیں،پیپلز پارٹی کے راہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا بیان

ہفتہ 19 اگست 2017 18:20

مسلم لیگ ن کے کسی رہنما کی آصف زرداری سے ملاقات نہیں ہوئی،آصف زرداری ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) پیپلز پارٹی کے راہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان در پردہ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے کسی رہنما کی آصف زرداری سے ملاقات نہیں ہوئی،آصف زرداری اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات کا کوئی جواز نہیں ہے ،آصف زرداری نواز شریف سے بھی رابطے میں نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

آصف زرداری مسلم لیگ ن سے خفیہ مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے ۔ ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان در پردہ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے کسی رہنما کی آصف زرداری سے ملاقات نہیں ہوئی ۔آصف زرداری اور اسحاق ڈار کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔