سیاسی جماعتوں میں گروپنگ کا ہونا کوئی نئی بات نہیں، وزیر خارجہ

مسلم لیگ (ن) میں اختلاف پر کوئی قدغن نہیں ،دنیا بھر میں سیاسی جماعتوں میں گروپ بندی ہوتی ہے، پارٹی کی قیادت حکم کرے گی تو پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکرات کروں گا،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 اگست 2017 18:20

سیاسی جماعتوں میں گروپنگ کا ہونا کوئی نئی بات نہیں، وزیر خارجہ
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں گروپنگ کا ہونا کوئی نئی بات نہیں، مسلم لیگ (ن) میں اختلاف پر کوئی قدغن نہیں ہے۔ دنیا بھر میں سیاسی جماعتوں میں گروپ بندی ہوتی ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پارٹی کی قیادت حکم کرے گی تو پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکرات کروں گا۔

سیاست میں رواداری کو فروغ دینا چاہئے دشمنی کا سیاست میں کوئی اہمیت نہیںجنرل مشرف کا کوئی مستقبل نہیں اس پر رائے دے کر اہمیت نہیں دینی چاہئے مشرف کا ماضی سب کے سامنے ہے۔ زرداری صاحب کا مستقبل اپنی پارٹی کے ساتھ وابستہ ہے پیپلز پارٹی وفاقی پارٹی ہے جس کا پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ہے مستقبل میں بھی دونوں ممالک جڑے رہیں گے۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتوں میں اس طرح ہوتا ہے ایک دوسرے کے خلاف بیانات جمہوریت کا حسن ہے۔

قومی سطح پر جس طرح اختلافات ہوتے ہیں پارٹیوں میں بھی ایسے اختلافات ہو جاتے ہیں۔ کبھی کبھی یہ اختلافات میڈیا کی زینت بن جاتیں ہیں آٹھ دس ماہ بعدالیکشن آنے والے ہیں سب کو اس کی تیاریاں کرنی چاہئے میڈیا بھی اپنی تیاریاں کریں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خارجہ محمد آصف کی برٹش کونسل کے زیراہتمام کشمیر روڈ نجی سکول میں تصاویروں کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ برٹس کونسل کی تصویروں کی نمائش کا انعقاد برٹش اور پاکستان کے تعلقات کی آکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :