پاکستان کوئی نیا نہیں بنا سکتا، یہ بھٹو کا پاکستان بنے گا ،سید خورشید شاہ

نواز شریف نے ضیا الحق کی گود میں پل کر پاکستان کو تباہ کیا، اس نے جھوٹی سیاست کی بنیاد ڈالی، ہماری سیاست پاکستان میں برابری کی سیاست ہے، قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا مانسہرہ جلسے سے خطاب

ہفتہ 19 اگست 2017 18:20

پاکستان کوئی نیا نہیں بنا سکتا، یہ بھٹو کا پاکستان بنے گا ،سید خورشید ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کوئی نیا نہیں بنا سکتا، یہ پاکستان بھٹو کا پاکستان بنے گا ،نواز شریف تم نے ضیا الحق کے گود میں پل کر پاکستان کو تباہ کیا اور جھوٹی سیاست کی بنیاد ڈالی، کسان مزدور اور غریب عوام اس پاکستان میں ترس رہے ہیں، ہماری سیاست پاکستان میں برابری کی سیاست ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا مانسہرہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرے چیرمین کا استقبال ہزارہ کے غیور عوام نے جس انداز میں کیا اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بی بی نے کہا تھا کہ میرا جینا اور مرنا غریب عوام کے ساتھ ہوگا اور آج اسی ماں کا بیٹا غریب عوام کے ساتھ ہے، پیپلز پارٹی کی سیاست سچ کی سیاست پر مبنی ہے، سچ کی روشنی اندھیرے کو بھی اجالا کر دیتی ہے، ہماری سیاست وزیراعظم بننے کے لئے نہیں، ہم عوام کی حکمرانی چاہتے ہیں، غربت کی حکمرانی چاہتے ہے، یہ پاکستان کوئی نیا نہیں بنا سکتا، یہ پاکستان بھٹو کا پاکستان بنے گا، نواز شریف تم نے ضیا الحق کے گود میں پل کر پاکستان کو تباہ کیا اور جھوٹی سیاست کی بنیاد ڈالی، کسان مزدور اور غریب عوام اس پاکستان میں ترس رہے ہیں، ہماری سیاست پاکستان میں برابری کی سیاست ہے، بھٹو نے کہا تھا میری طاقت غریب عوام ہے، عام مزدور ہے۔