عید الاضحی کے فوری بعد قائد انقلاب فیصل آباد آئیںگیتحریک قصاص فیز IIکے سلسلہ میں عظیم الشان عوامی احتجاج ہوگا ،ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک رانا طاہر سلیم خاں

ہفتہ 19 اگست 2017 18:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر رانا طاہر سلیم خاں نے کہا کہ عید الاضحی کے فوری بعد قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری فیصل آباد تشریف لارہے ہیں تحریک قصاص فیز IIکے سلسلہ میں عظیم الشان عوامی احتجاج ہوگا جس سے جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف ، عوامی مسلم لیگ ، سنی اتحاد کونسل ، مسلم لیگ (ق) ، مجلس واحدت المسلمین اور لیبر تنظیموں کے قائدین کو بھی دعوت دی جائے گی۔

بروز ہفتہ انہوں نے ضلعی میڈیا ایڈوائزر ملک سرفراز قادری کے ہمراہ اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تحریک قصاص اس وقت تک جاری رہے گی جب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کی باقر نجفی کی رپورٹ شائع نہیں ہوجاتی ہم سپریم کورٹ پاکستان ہائیکورٹ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ باقر نجفی کی رپورٹ کو فوری طورپر شائع کیاجائے ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں ہونے والے عوامی احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں مردو خواتین شرکت کریں گے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اعلیٰ میاں شہباز شریف ، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ہمارے مرکزی ملزم ہیں ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اپنے انجام کو نہیں پہنچ جاتے پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی پی پی حلقہ جات یونین کونسل اور یونٹ سطح کے عہدیداران فیصل آباد میں ہونے والے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کریں گے ہر پی پی حلقہ اور یونین کونسل سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو احتجاج میں لے کر آئیں گے ۔

انشاء اللہ ڈاکٹر محمد طاہر القاری کی فیصل آباد آمد خوشاآئند ثابت ہوگی فیصل آباد کے تاریخی احتجاج کے بعد باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انقلاب کے لیے دمادم مست قلندر ہوگا ۔