قوم کو 175 ارب ڈالر کے قرضوں تلے دبا کر -" میرا قصور کیا ہی" کا پوچھنے والوں کو شرم آنی چاہیے،

ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تحریک انصاف انجینئر یاسر گیلانی

ہفتہ 19 اگست 2017 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ قوم کو 175 ارب ڈالر کے اندرونی و بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر -" میرا قصور کیا ہی" کا پوچھنے والوں کو شرم آنی چاہیے اس وقت ہر پیدا ہونے والا پاکستانی 94 ہزار 890 روپے کا قرض لے کر پیدا ہوتا ہے۔ عوام حکمرانوں سے پوچھ رہے ہیں کہ یہ قرض کا پیسہ کہاں گیا ہے کیونکہ اُن کا معیار زندگی تو دن بدن بد تر ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بروز ہفتہ انہوں نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روایتی حکمرانوں نے ملک و قوم کو ناقص پالیسیوں کی بھینٹ چڑھا دیا ہے ن لیگی حکمرانوں کے پاس کوئی ویژن نہیں سڑکوں اور پلوں کو بنانے والے عوامی حامل کے منصوبوں کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں تحریک انصاف پر ہے آئندہ انتخاب میں تحریک انصاف پورے ملک میں حکومت بنائے گی اور عوام کے مسائل حل کرنے کی جامع منصوبہ بندی کرے گی۔