ہمارا متحدہ مجلس عمل کی تشکیل میں کوئی عمل دخل نہیں ،ہم اپنا سیاسی ومذہبی تشخص برقرار رکھتے ہوئے ملک میں اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد جاری رکھیں گے،

مولانا سمیع الحق کی پارٹی کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو

ہفتہ 19 اگست 2017 18:08

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) جمیعت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے ہفتے کے روز تحفظ آئین پاکستان کا نعرہ مستانہ بلند کر دیا، اکوڑہ خٹک میں پارٹی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں آئین کے تحفظ کی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مجلس شوریٰ کے اجلاس میں چکوال کے مولانا اکبر ساقی نقشبندی نے شرکت کی، اجلاس کے بعد مولانا سمیع الحق نے چکوال پریس کلب میں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا متحدہ مجلس عمل کی تشکیل میں کوئی عمل دخل نہیں ہمارا متحدہ مجلس عمل سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے اور ہم اپنا سیاسی اور مذہبی تشخص برقرار رکھتے ہوئے ملک میں اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ملک کے تمام مسائل حل کیے جا سکتے ہیں اور ملک میں موجودہ بدامنی اور افراتفری اسلامی شعار سے دور ہونے کی وجہ سے ہے۔