سانگلہ ہل، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کیخلاف طلباء کاکفن پوش احتجاج،وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے کارروائی کا مطالعہ

ہفتہ 19 اگست 2017 18:08

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) سانگلہ ہل میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف سٹیزن ریسیکو اور طلباء کاکفن پوش احتجاجی و ماتمی احتجاج،وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد نواز شریف اور حکومت پنجاب سے ذمہ داروں کے خلاف سخت الیکشن کا مطالعہ،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے پرائمر ی نصاب سے دینِ اسلام اور ملکی تاریخ اور پاکستان قوم کے ہیروز کے متعلق مضامین ختم کرنے اور وہاں پرانگریز اور یہودیوں کے متعلق مضامین شامل کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے مقامی ھِل پارک میں سٹیزن ریسکیواور طلباء کی بڑی تعداد سروں پر کفن باندھ کر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے اس اسلام اور وطن دشمنی جیسے ناقابل معافی اقدامات اور گنہونی سازش کے خلاف شدید احتجاج کیا، اور انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا یہ اقدام کسی طرح بھی معافی کے قابل نہ ہے۔

(جاری ہے)

ہم کسی قیمت پر ایسے عمل کر برداشت نہیں کریں گے، سٹیزن ریسکیوپنجاب کے صدر اے ڈی ملک اور طلبا ء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالعہ کہا ہے کہ اس گنہونے اور شرمناک فعل کے ذمہ دارپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے عملہ اور افسران کو فوری طور پر وہاں سے ہٹا یا جائے اور اس فعل کو دین اسلام اور ملک پاکستان کیخلاف سازش قرار دے کر مقدمات درج کر کے انہیں فرفتار کیا جائے اور انہیں سخت ترین سزائیں دی جائیں، ادھر اس سلسلہ میں جماعت اہل اہلسنت کے مرکزی راہنما علامہ صاحبزادہ محمد ذالفقار قاری اظہار القیوم ، انجمن میلاد مصطفی صدر نے بھی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے اس شرمناک فعل کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :