Live Updates

2018ء کا الیکشن میرا پہلا جبکہ عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا، بلاول بھٹو زرادری

عمران خان نے دہشتگردوں کو دفاترز کھولنے کی آفرکی، تعلیمی بجٹ سے کروڑوں روپے مدرسے کودیے ،شوکت خانم ہسپتال چلانے کیلئے بیگم نصرت ہسپتال بند کردیا،میاں صاحب آپ فسادی اور سازشی ہوسکتے ہو لیکن انقلابی نہیں،شوکت خانم ہسپتال کیلئے بیگم نصرت ہسپتال بند کردیا، پیپلزپارٹی کا منشورغریبوں کیلئے خوشحالی لے کرآئے گا۔ مانسہرہ میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 اگست 2017 17:51

2018ء کا الیکشن میرا پہلا جبکہ عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا، بلاول بھٹو ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء ) : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب نے دہشتگردوں کو دفاترزکھولنے کی آفرکی، تعلیمی بجٹ سے کروڑوں روپے مدرسے کو دیے ، میاں صاحب آپ فسادی اور سازشی ہوسکتے ہو لیکن انقلابی نہیں، شوکت خانم ہسپتال چلانے کیلئے بیگم نصرت ہسپتال بندکردیا،پیپلزپارٹی کامنشور غریبوں کیلئے خوشحالی لے کرآئے گا۔

انہوں نے آج مانسہرہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے۔ہم غریب عوام کی ترقی چاہتے ہیں۔عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال چلانے کیلئے بیگم نصرت کاہسپتال بندکردیا۔جوکہ غریبوں کیلئے تھا۔صحت کے نظام کوتباہ کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کوتنخواہوں میں اضافہ کرتے۔یہ پورے ملک میں شو کرتے ہیں کہ وہ تعلیم کے شعبے میں انقلاب لے آئے ہیں۔

ایک لاکھ بچوں کاسرکاری سکولوں میں آناخان صاحب کانیاجھوٹ ہے۔سرکاری سکولوں کابدترین نظام قائم ہے۔تعلیم پستی کی طرف جارہی ہے۔خان صاحب آپ کہتے کہ لیڈرکوصادق اور امین ہوناچاہیے لیکن خان صاحب جب بھی اسٹیج پرآتے ہیں تونیاجھوٹ بولتے ہیں۔احتساب کمیشن نے ایک وزیرکوگرفتارکرلیا۔لیکن جن وزراء نے آپ کے وزیراعلیٰ پرکرپشن کے الزام لگائے ان کاکیاہوا؟ خان صاحب یہ توآپ کے ارکان ہی کہہ رہے ہیں کہ کے پی کے حکومت سے عمران خان کاکچن اور ترین کاجہازچل رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ جب دیکھو کہتے رہتے ہیں نیانیانیا،تبدیلی تبدیلی ،کیا تبدیلی لائے ہیں آپ ؟ نوجوانوں کوروزگارنہیں مل رہا۔خان صاحب دہشتگردی کم ہونے کاسہرا بھی اپنے سرلیتے ہیں۔آپ توان کیخلاف مذمت کرنے سے ڈرتے ہیں آپ نے دہشتگردوں کودفاترزکھولنے کی آفرکی۔تعلیم کے بجٹ سے ان کے مدرسے کوکروڑوں روپے دیے تھے۔بلاول نے کہاکہ خان صاحب نے فاٹا ریفارمز اور لوگوں کے حقوق پر آوازنہیں اٹھائی۔

آپ نے کبھی سی پیک کیلئے کچھ نہیں کیا۔آپ نے لوگوں کو اپنے سیاست کیلئے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے وسائل
2018ء کا الیکشن میراپہلا جبکہ عمران خان کاآخری الیکشن ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میاں صاحب انقلاب، ووٹ کی حرمتی ،آئین کی بالادستی کی بات کررہے ہیں۔

میاں صاحب لوگوں سے سڑکوں پرعوام سے ساتھ دینے کاوعدہ لے رہے ہیں۔ میاں صاحب آپ معصوم نہیں مجرم ہو،عدالت نے آپ کوہمیشہ کیلئے نااہل کردیا۔آپ نے ملک کی دولت کولوٹا،جعلسازی کی۔اب کہتے ہیں کہ آپ کونکالاگیا۔میاں صاحب آپ کوانقلاب کاکچھ پتابھی ہے؟نوازشریف فسادی اور سازشی ہوسکتے ہو لیکن انقلابی نہیں۔چھانگا مانگا کی سیاست آپ نے شروع کی۔

بے نظیربھٹوکوگرانے کیلئے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔جب آپ کی کرسی خطرہ نظرآیاتوپارلیمنٹ کاسہارالیا۔انہوں نے کہاکہ آپ نے غریبوں کوگھردینے کی بجائے روٹی بھی چھین لی ہے۔لوٹ کھسوٹ کانظام قائم کیاہواہے۔ملک کوقرضوں میں جکڑدیااور کہتے ہیں کہ ترقی ہورہی ہے۔ترقی کے نام پرکھربوں روپے لگادیے گئے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان آئین میں ترمیم کیخلاف لوگوں سڑکوں پرلانے اور میاں صاحب ترمیم کرنے کیلئے عوام کواکسارہے ہیں۔بلاول بھٹو نے عوامی جلسہ میں لوگوں سے پارٹی اور قیادت کے حق میں نعرے بھی لگوائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات