معاشر ے میں عدل و انصاف کی فراہمی شریعت محمدؐی کے نفاذ سے ہی ممکن ہے ‘ذکر اللہ مجاہد

ملک کو سیکولر ریاست بنانے کا خواب دیکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہو نگے‘امیر جماعت اسلامی لاہور

ہفتہ 19 اگست 2017 17:59

معاشر ے میں عدل و انصاف کی فراہمی شریعت محمدؐی کے نفاذ سے ہی ممکن ہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ معاشر ے میں عدل و انصاف کی فراہمی شریعت محمدؐی کے نفاذ سے ہی ممکن ہے، اسلامی معاشرے کے قیام اور لوگوں میں دین کا شعور اُجاگر کرنے کے علما ئے کرام اپنا مثبت کر دار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپﷺ کی حیات طیبہ ہر عہد کا نصاب ہے ،عجزو انکساری کے پیکر کی حیثیت سے نبی ﷺ نے ہم سب کے لیے زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آج مسلمان کلمہ طیبہ کے رشتے کو مضبوطی سے پکڑ لیں ، اپنے مسلمان بھائیوں کے درد کو محسوس کرنا شروع کردیںتو ایک خوبصورت معاشرہ وجود میں آجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج مغرب اور سامراجی قوتوں کو اسلام سے خطرہ ہے۔

مغربی معاشروں میں فکری و جنسی انتشار نے ان کے خاندانی نظام کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے ۔ ان کی نوجوان نسلیں شدید فرسٹریشن کا شکار ہیں اور اکثر یت ذھنی سکون کے لیے منشیات کا سہار الیتی ہیں ۔لیکن اپنی مادی قوت کے سہارے وہ تہذیبی میدان میں برتری حاصل کئے ہوئے ہیں مغرب اپنی اس مادر پدر آزادتہذیب کو دنیا پر غالب دیکھنا چاہتا ہے ۔ اس لیے مسلمانوں کا خاندانی نظام اور پاکیزہ اقداران کا خاص ہدف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کچھ مغرب پسند لوگ ملک کو سیکولر ریاست بنانے کا خواب دیکھتے ہیں اوروہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :