Live Updates

عمران خان عام عوام کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں ‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

ہفتہ 19 اگست 2017 17:59

عمران خان عام عوام کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں ‘ ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی این اے 120سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ میں ایک عام خاتون ہوں محنت کر کے پر و فیسر بنی اگر میں کلینک پر کام کروں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ،میرا باہر نکلنا عمران خان کا پیغام ہے عمران خان عام عوام کے لئے کام کرنا چاہتے ہے میں ایک عرصہ سے سڑکوں پر عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہوں ، چھوٹے اور بڑے میاں میں کچھ اختلافات ہے الیکشن کمیشن شریف خاندان کی پرسنل خدمت کر رہا ہے میری سیکورٹی اللہ کے بعد عوام ہے ۔

یوسی 51کریم پارک میں ڈور ٹو ڈور کیمپین کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر گڑبڑ کی گئی ہے ، کلثوم نواز نے اپنے اثاثے چھپائے ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن پی ٹی آئی(ن) لیگ کو اس بار دھاندلی نہیں کرنے دے گی ، عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ،عمران خان چاہتے ہے کہ ہر شہری کو صحت اورتعلیم کی سہولتیں میسر ہوں ،عوام کی جان و مال کا تحفظ ہو پولیس کی دہشت گردی سے عوام کو نجات ملے ، خود کو عوام کے خدمات کار کہنے والوں میں اگر ہمت ہے تو کلثوم نواز بھی میری طرح گھر گھر جاکر ووٹ مانگیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے حلقہ پر کوئی توجہ نہیں دی آج یہاں کی عوام بے پناہ مسائل کا شکار ہے لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی نے عوام کو برا حال کر دیا ہے۔کیمپین کے ہمراہ اصغر گجر ،رانا وسیم ، قاری شمشاد ، ملک نسیم اکبر، شیر اکبر ، رانا اختر حسین، امجد غفاری ، وسیم عباسی ، بلال سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات