Live Updates

محمود اچکزئی کا بیان قابل مذمت ، کشمیرپاکستان کی شہ رگ ، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ‘ اعجاز احمد چوہدری

کشمیرکے فیصلے کا حق صرف کشمیری عوام کو حاصل ہے ، پاکستان کشمیروں کی ہرسطح پر مدد جاری رکھے گا‘ رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 19 اگست 2017 17:56

محمود اچکزئی کا بیان قابل مذمت ، کشمیرپاکستان کی شہ رگ ، کشمیر کے بغیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ محمودخان اچکزئی مودی کی زبان بول رہاہے ، کشمیرکے حوالے سے بیان انکی احمقانہ سوچ کی عکاسی کرتاہے ، کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے ، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ۔ وہ گزشتہ روز این اے 127کے حلقہ پی پی 154میں مینارٹی اتحاد درکز کے زیر اہتما م منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوںنے کہا کہ محمودخان اچکزئی نواز شریف کی نااہلی کے بعد اپنا ذہنی تواز ن کھو بیٹھے ہیں ، پاکستان کی سیاست میںمحمودخان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان غیر ضروری عنصر ہیں عوام ان کی فضول بیانات پر توجہ نہیں دیتے ۔کشمیرکے فیصلے کا حق صرف کشمیری عوام کو حاصل ہے ، پاکستان کشمیروں کی ہرسطح پر مدد جاری رکھے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کے برابرکے شہری ہیں اور انہوں نے پاکستان بنانے میں اپنے تاریخی کرادراداکیا ہے ، پی ٹی آئی نے مینارٹیز کو برابرنمائندگی دے اور ان کے حقوق کی آوازہرفورم پر بلند کی ہے ۔

اس موقع پر حاجی فیاض بھٹی ، ندیم شاکر کھوکھر ، اسلم کامی ، منشاء بھگت ، عمانوئیل گل ، چوہدری حبیب نذیر ، عارف مسیح ،لیاقت مسیح ، عمران سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنا ن نے شرکت کی۔بعدازں اعجازاحمدچوہدری نے سینئر رپورٹر واصف محمود کے گھر جاکر ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحو م کے درجات کی بلند ی اور مغفرت کی دعاکی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات