حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس، این اے 120کے ضمنی انتخاب بارے تبادلہ خیال

ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ‘ گفتگو

ہفتہ 19 اگست 2017 17:55

حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس، این اے 120کے ضمنی انتخاب بارے تبادلہ خیال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی زیر صدارت رہنمائوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انتخابی مہم کے انچارج و وفاقی وزیر پرویز ملک ،خواجہ احمد حسان ،وفاقی وزیر کامران مائیکل ،شائستہ پرویز ملک، بلال یاسین، میاں مرغوب ،چوہدری شہباز،ماجد ظہور،صباء صادق ،کرن ڈار، رمضان صدیق بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں حلقہ این ای120کی انتخابی مہم ،حلقے کے کارکنوں کو متحرک کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔(ن) لیگ کی قیادت عوام کے دلوں میں بستی ہے اور 17ستمبر کو عوام کی عدالت میں سر خرو ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :