بینظیر ہیلتھ کارڈ کا اجراء جلد شروع ہو گا، صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ

ہفتہ 19 اگست 2017 17:43

بینظیر ہیلتھ کارڈ کا اجراء جلد شروع ہو گا، صوبائی وزیر اطلاعات سید ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات، محنت اور ماس ٹرانزٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سوشل سیکورٹی کا ادارہ محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے قائم کیا گیا ہے جس کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے غریب عوام اور محنت کشوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے رکھی تھی، اب بلاول بھٹو زرداری بھی مزدور طبقے کی مزید بہتری کے لئے بینظیر ہیلتھ کارڈ کا اجراء کرنے کا پروگرام جلد شروع کرنے والے ہیں۔

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی کے بجٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں مالکان کے نمائندوں زاہد سید، شاہ جہاں، شیخ محمد خان ابڑو، محنت کش نمائندوں کے علاوہ سیکریٹری محنت عبدالرشید سولنگی سیکریٹری صنعت عبدالرحیم سومرو محکمہ خزانہ ،صحت کے افسران سیسی کے کمشنر فاروق لغاری، وائس کمشنر شاہ محمدشاہ اورمیڈیکل ایڈوائیزر ممتاز علی شیخ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت ناصر حسین شاہ نے ممبران سے کہا کہ وہ محنت کشوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے کے لئے شفافیت کو یقینی بنائیں، ان کے فنڈز انہی پر خرچ کئے جائیں تاکہ مستحق اور ہنر مند محنت کشوں کو ان کا جائز اجر و سہولیات اور بہتر زندگی میسر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیسی کی استعطات بڑھانے کے لئے سیسی کے فیلڈ افسران اور عہدیداران اپنے وسائل بروئے کار لائیں تاکہ یہ ادارھ زیادہ سے زیادہ منافع بخش بن کر محنت کشوں کی مزید بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کر سکے، پالیسی کو شفاف بنائیں اور اسے یقینی بنائیں اور ادویات کی فراہمی کے لئے نامور کمپنیوں سے رابطہ کرکے اعلی معیار کی ادویات کو یقینی بنائیں، نیز لوکل پرچیز کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

مالکان کے نمائندوں زاہد سعید نے تجویز پیش کی کہ سیسی کے کنٹری بیوشن کو مزید بڑھانے کے لئے تیار ہیں اور کم از کم اجرت دس ہزار سے بڑھا کر 22400 روپے کی شق کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ اجلاس 23 اگست کو ہوگا۔ محنت کشوں کے نمائندے محمد خان ابڑو نے سیسی کے بجٹ کو میانہ روی رکھنے اور محنت کشوں کی زیادہ سے زیادہ فلاح پر خرچ کرنے کی تجویز دیں۔

کمشنر سوشل سیکورٹی فاروق لغاری نے سال 2017-18ء کے مجوزہ بجٹ 5.573 ملین روپے کا پیش کیا جبکہ سال 2016-17ء کے لئے 4.537 ملین روپے کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا جس کے تحت 67.430 نئے صنعتی کارکنان کو رجسٹرڈ کیا گیا جو کہ کل 720.920 رجسٹرڈ صنعتی کارکن اس سال 2017-18ء میں کئے گئے جن کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ 110 ملین روپے نئے ترقیاتی منصوبوں سائٹ سرکل، سکھر نواب شاہ میڈیکل سینٹر پر مشتمل گھوٹکی میں اسپتال کے قیام اور سکھر سائٹ 25 بستروں پر مشتمل اسپتال بھی اسی سال مکمل کئے جائیں گے۔ بعد میں انہوں نے سائٹ کا دورہ کیا اور محنت کشوں کی فلاح وبہبود سہولیات، حالات زار بہتر بنانے کے اقدامات ادویات کی شفافیت سے فراہمی کے لئے بجٹ اجلاس ختم ہوا۔

متعلقہ عنوان :