پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون، خاتون سمیت9 افراد گرفتار

ہفتہ 19 اگست 2017 17:35

پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون، خاتون سمیت9 افراد گرفتار
عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،خاتون سمیت9 افرادکو گرفتار کر لیا گیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں63/EB میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل عرف بھپ ، وسیم سکنہ محلہ مظفرآباد ،قبولہ سے رضوان اوربشیراحمد کو گرفتارکرکے 38لیٹرشراب برآمد کرلی جبکہ نواحی گائوں 21/EBسے شمیم اختر اور محمد سرور سکنہ قبولہ کو1700گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا اور نواحی گائوں339/EB سے مدثر عرف پومی ، محمد عمراورمسرورسکنہ23/KB کو گرفتارکرکے تین عدد ناجائز پسٹل30 بور ،10عدد گولیاں برآمد کرلیں، پہ لیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :