’’ ختم نبوت کانفرنس ‘‘ 24اگست کو راولپنڈی کینٹ میں منعقد ہو گی

ہفتہ 19 اگست 2017 17:35

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء)بزم فروغ تعلیمات اسلام کے زیر اہتمام ’’ ختم نبوت کانفرنس ‘‘ 24اگست کو راولپنڈی کینٹ میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

بزم فروغ تعلیمات اسلام کے بانی چیئرمین و اہلسنت والجماعت چکری روڈ کے سیکرٹری اطلاعات قاری محمد نویداحمد سیالوی نے بتایا کہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت و سالمیت پاکستان اور25اگست کو گولڑہ شریف میں ہونے والی عالمی خاتم النبیین کانفر نس کی تیاری کے سلسلہ میں ’’ ختم نبوت کانفر نس ‘‘24اگست بعد از مغرب جامع مسجد میراں بخش راولپنڈی کینٹ میں منعقد ہو گی ۔اس موقع پر معروف عالم دین علامہ تنویر الحسن مصطفائی ،قاری نوید سیالوی اور دیگر علمائے کرام و مشائخ عظام خطاب کریں گے۔