ریسکیو1122راولپنڈی نی25ٹریفک حادثات میں29ا فرادکو ریسکیو کیا

ہفتہ 19 اگست 2017 17:35

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں 25ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں26افراد شدیدزخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی کے نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں 03 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122کے کمانڈ اینڈ کنٹرول رومز کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں17ڈرائیورز،08مسافراور04پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں24مرد اور 05عورتیں شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوںمیں03افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم،18افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان،07افراد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیان اور 01 فرد کی اوسط عمر 60سال سے ذیادہ ہے۔ٖٖ