ڈاکٹر رتھ فائو کی خدمات کو صدیوں یاد رکھا جائے گا،عبداللہ گل

پاکستان میں جزام کے مرض کو ختم کرنے میں ڈاکٹر رتھ فائو کا مرکزی کردار ہے

ہفتہ 19 اگست 2017 17:35

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) چیئرمین تحریکِ جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل نے اپنے پاکستانی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فائو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہئے کہا ہے کہ رتھ فائو 1960 کی دہائی میں اس وقت جرمنی سے پاکستان تشریف لائیں جب جزام liprocy کا مرض پاکستان میں عروج پر تھا اور اس کو لا علاج مرض تصور کیا جاتا تھا کراچی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک کالونی تھی جس میں رشتہ دار جزام کے مریض کو یہاں چھوڑ جاتے تھے اور اس مرض کو وبائی مرض بھی تصور کیا جاتا تھا ڈاکٹر رتھ فائو نے یہا ں آ کر جزام کے نام سے کلینک قائم کیا اور ان مریضوں کو گلے لگایا اور پاکستان میں کئی جزام کے مرض کے علاج کے لے کلینک قائم کیے اور ملک ِ پاکستان سے اس مرض کو ختم کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رتھ فائو کی ان کوششوں کی بدولت 1998 میں پاکستان کو جزام فری ملک قرار دے دیا گیا جس کا سہرا ڈاکٹر رتھ فائو کو جاتاہے۔آج وہ ہم میں نہیں ہیں لیکن ان کی خدمات کوصدیوں یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :