متحدہ عرب امارات ، عجمان میں تیز رفتاری کی 960 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 19 اگست 2017 17:19

متحدہ عرب امارات ، عجمان میں تیز رفتاری کی 960 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ..
عجمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء) متحدہ عرب امارات میں عجمان پولیس نے 2017 میں 960 گاڑیوں کے چالان کیے جنہوں نے ٹریفک پولیس کی جانب سے مقررکردہ رفتار کیخلاف ورزی کی تھی۔

(جاری ہے)

روڈز کو حادثات سے پاک کرنے کے لئے اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس نے ایسے تمام ڈرائیوروں کے  چالان کیے جنہوں نے مقرر کردہ رفتار کی خلاف ورزی کی تھی یا اچانک اپنی لین سے نکل کر دوسری لین میں آ جاتے تھے۔ عجمان ٹریفک پولیس کے ڈرائکٹر نے عجمان کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتاری کے بعد گاڑی کی لین تبدیل کرنے والے ڈرائیورز کے2017 میں سب سے زیادہ ہوئے اور اس ایکشن کے بعد شہر میں حادثات میں نمایاں کمی نظر آئی۔

متعلقہ عنوان :