ْجذام کے مریضوں کے لئے سسٹر روتھ فاء کی بے لوث خدمات صدیوں تک یاد رکھی جائیں گی ، جے سالک

ہفتہ 19 اگست 2017 17:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے کہا ہے کہ جذام ایک ایسا مرض ہے کہ اس مرض میں مبتلا مریضوںکو انکے گھر والے بھی ہاتھ لگانا پسند نہیں کرتے لیکن سسٹر روتھ فاء نے اپنی ساری زندگی انہی مریضوں کے علاج اور خدمت کے لئے وقف کر دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سسٹر روتھ فاء نے اپنی خدمات کو کسی خاص طبقے، مذہب یا فرقے تک محدود نہیں رکھا بلکہ بلا تفریق انسانیت کی خدمت کرتی رہیں، انہوں نے اپنی خدمات سے یہ ثابت کردیا کہ انسانیت کا رشتہ سب سے بڑا رشتہ ہے اور سب سے پہلے ایک اچھا انسان ہونا ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سسٹر روتھ فاء کی بے غرض ز ندگی ہم سب کے لئے ایک روشن اور عمدہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سسٹر روتھ فاء نے ساری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، جذام کے مریضوں کے لئے انکی بے لوث خدمات صدیوں تک یاد رکھی جائیں گی۔