کوئٹہ کے پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی روک لی ، آل پاکستان ٹینکر اونرایسوسی ایشن کے مرکزی وائس

چیئرمین میر شمس شاہوانی نے 21 اگست سے ملک گیرہڑتال کی کال دی،حکومت ہڑتال پرجانے والے آئل ٹینکراورپیٹرول پمپ مالکان کے لائنس منسوخ کرکے نئے لوگوں کو لائنس جاری کئے جائیں ،عوامی حلقوں کامطالبہ

ہفتہ 19 اگست 2017 17:32

کوئٹہ کے پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی روک لی ، آل ..
کو ئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) کوئٹہ پیٹرول پمپ مالکان نے کوئٹہ میں احتجاجاً پیٹرول پمپ بند کردیئے جس کی وجہ سے شہریوں کوپیٹرول اورڈیزل حصول مشکلات کاسامناکرناپڑارہاہے جبکہ آل پاکستان ٹینکر اونرایسوسی ایشن کے مرکزی وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 21 اگست سے آئل ٹینکرز کی ملک گیرہڑتال ہوگی جبکہ کوئٹہ میں پیٹرول پمپ مالکان نے 19 اگست سے پیٹرول پمپ بند کردیئے۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے اپیل کی کہ جوپیٹرول پمپ مالکا ن یاآئل ٹینکرہڑتال پر جائینگے ان کے لائسنس منسوخ کرکے نئے لوگوں کولائنس جاری کئے جائیں تاکہ روز روز ہڑتال کی وجہ سے عوام کو نجات مل سکے ۔پیٹرولیم مصنوعات نہ ہونے کی وجہ سے جہاں ایک طرف ایمبولنس سروسزکو مشکلات کاسامناکرناپڑا وہاں رکشہ ڈرائیوروں نے کرایوں میں اضافہ کردیاجس کے باعث عوام کو مالی اورذہنی کوفت اٹھانی پڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :