ڈاکٹر رُتھ فائو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین میں پاک بحریہ کے اعلیٰ عہدیداران کی شرکت

ہفتہ 19 اگست 2017 17:32

ڈاکٹر رُتھ فائو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین میں پاک بحریہ کے اعلیٰ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) ڈاکٹر رُتھ فائو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین اور آخری رسومات کی ادائیگی میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کی نمائندگی پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کی۔ پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان نیوی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر رُتھ فائو کی تدفین میں پاک بحریہ کی جانب سے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل کلیم شوکت، کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار اور کمانڈر لاجسٹکس رئیر ایڈمرل ساجد وزیر خان بھی شریک تھے۔ ڈاکٹر رُتھ فائو کی میت کی منتقلی اور تدفین کے تمام مراحل میں پاک بحریہ کے دستوں نے بھی معاونت فراہم کی اور سکیورٹی کے فرائض بھی انجام دئیے۔

متعلقہ عنوان :