عالمی شہریت یافتہ ڈاکٹر روتھ فائو کو سرکاری اعزاز کے ساتھ مسیحی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،
تابوت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا پاک فوج کے دستے نے آرٹلری گنز کی سلامی دی، جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سینٹ پیٹرک کیتھڈرل چرچ پہنچایا گیا تدفین میں صدر مملکت، آرمی چیف، ایئر چیف مارشل، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی شرکت
ہفتہ 19 اگست 2017 17:32
(جاری ہے)
اس موقع پر ہزاروں چاہنے والوں کی آنکھیں اپنے مسیحا کے آخری دیدار پر اشکبار تھیں۔ آخری رسومات میں تینوں مسلح افواج کے دستوں کے علاوہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ محمد زبیر، سعید غنی، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر ادیب رضوی، میئر کراچی وسیم اختر اور پاکستان میں جرمن سفیر سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں موجود افراد نے کھڑے ہوکر ڈاکٹررتھ فائو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے تابوت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔ 57 سال پاکستان میں انسانیت کی خدمت کرنے والی ڈاکٹر رتھ فائو کی سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں موجود افراد اور اعلیٰ شخصیات کو آخری دیدار کرایا گیا۔ پاک فوج کے دستے نے ڈاکٹر رتھ فائو کو آرٹلری گنز کی سلامی دی اور ان کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سینٹ پیٹرک کیتھڈرل چرچ پہنچایا گیا۔ میری ایڈی لیڈ لیپرسی سینٹر میں بھی ان کے مریضوں، ملنے والوں اور انگنت پرستاروں کو آنجہانی کا آخری دیدار کرایا گیا۔ واضح رہے کہ جذام کے مریضوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹر رتھ فائو 10 اگست کی رات کراچی میں چل بسی تھیں۔ ڈاکٹر رتھ فائو کی آخری رسومات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ چرچ کے اطراف عمارتوں پر رینجرز اہلکار تعینات تھے جبکہ سیکورٹی کے لئے واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.