سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

ہفتہ 19 اگست 2017 17:13

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) سرگودھا اور گردونواح میں (آج )اتوار کوسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ضلع بھر کے تمام اہم گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ اجتماعات میں شرکت کیلئے آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جائیگا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔