چین میں چیتے و شیر کے قومی پارک کے محکمے کا باضابطہ افتتاح

ہفتہ 19 اگست 2017 17:09

چین میں چیتے و شیر کے قومی پارک کے محکمے کا باضابطہ افتتاح
چانگ چن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) چیتے اور شیر کے قومی پروگرام کے محکمے کا جس کا کافی عرصہ سے انتظار تھا ، ہفتے کو باضابطہ طورپر چانگ چن میں کر دیا گیا جو کہ شمال مشرقی چین کے صوبہ جائی لن کا دارالخلافہ ہے ۔سرکاری محکمہ جنگلات کے سربراہ جانگ جیان لونگ نے کہا کہ شمال مشرقی ٹائیگر و لیپرڈ نیشنل پارک محکمے کا آغاز معدوم جانوروں کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔

(جاری ہے)

قومی پارک کے سرکاری اثاثوں اور قدرتی وسال کی دیکھ بھال کے سرکاری ملکیت بیوروں کا ہفتے کو افتتاح کیا گیا ،شمال مشرقی چیتا اور شیر قومی پارک 1.46ملین ہیکٹر پر محیط ہو گا ،اس کا قریباً 71فیصد حصہ جائی لن باقی ملحقہ صوبہ ہیلانگ جیانگ میں ہے ، توقع ہے کہ پارک کی تعمیر کا کام 2020ء میں مکمل کر لیا جائے گا ، پارک کا لوگو بنانے کیلئے ہفتے کو ایک مقابلے کا بھی آغاز ہو گیا ، پارک محکمہ کے ایک اہلکار چین شیائو کائی کے مطابق یہ لوگو سائبیریا کے شیر اور امور کے چیتے کی تصاویر پر مشتمل ہو گا ، یہ مقابلہ تین ستمبر تک جاری رہے گا ، جیتنے والے کو 50ہزار یوآن (7530امریکی ڈالر ) کا انعام دیا جائے گا جو لوگ خواہش مند ہیں ،وہ مزید معلومات کیلئے پارک ویب سائٹ پر لاگ کر سکتے ہیں ، سائبیریا کے شیر دنیا کے انتہائی معدوم قسموں میں شمار ہوتے ہیں ،سائبیریا کے جنگلی شیر زیادہ تر شمال مشرقی چین اور روس کے مشرق بعید میں رہتے ہیں ، ان کی آبادی 500سے کم ہے ، امور چیتے کو 1983ء میں ٹاپ نیشنل پروٹیکشن میں رکھا گیا ، چین اور روس کی سرحد کے ساتھ جنگل میں صرف قریباً 50چیتے رہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :