تھائی لینڈ ۔ چین ریلوے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تعمیر اکتوبر میں شروع ہو گی

ہفتہ 19 اگست 2017 17:09

تھائی لینڈ ۔ چین ریلوے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تعمیر اکتوبر میں شروع ..
بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) چین اور تھائی لینڈ اکتوبر میں پہلے سیکشن پر تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے ستمبر میں تھائی لینڈ ۔ چین ریلوے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے دو معاہدوں پر دستخط کرنے کی تیار ی کررہے ہیں ۔یہ بات بنکاک میں چین کے سفارتخانے نے ہفتے کو ایک اعلامیہ میں بتائی ہے ۔اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے تھائی لینڈ ۔

(جاری ہے)

چین ریلوے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے ڈیزائن ورک معاہدے کے بارے میں مذاکرات ختم کر لئے ہیں اور تھائی لینڈ اور چین کے درمیان ریلوے تعاون کے بارے میں مشترکہ کمیٹی کے 20ویں اجلاس کے دوران سپر ویژن کنٹریکٹ نرخوں سے اتفاق کر لیا ہے ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک نئی اہم پیشرفت ہے جو اس پراجیکٹ میں کیبنٹ اور تھائی لینڈ کی قومی قانون ساز اسمبلی کی طرف سے منظوری کے بعد کی ہے ۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں تیاری کام جلد شروع ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :